فواد عالم کراچی ٹیسٹ کا ہیرو ہے، انضمام الحق

وکٹ اب اسپنرز کو زیادہ مدد کرے گی، یاسر شاہ اور نعمان علی وکٹیں لیں تو اچھے نتائج آئیں گے، سابق کپتان

جمعرات 28 جنوری 2021 15:55

فواد عالم کراچی ٹیسٹ کا ہیرو ہے، انضمام الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے فواد عالم کو کراچی ٹیسٹ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ہر گیند کو ٹھیک طریقے سے کھیلا، ان کی اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقا کی ٹیم مشکل میں آگئی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ وکٹ اب اسپنرز کو زیادہ مدد کرے گی، یاسر شاہ اور نعمان علی وکٹیں لیں تو اچھے نتائج آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں