پکا لاہوری ہوں اس لیے قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا،اعصام الحق

لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے، گفتگو

بدھ 24 فروری 2021 22:41

پکا لاہوری ہوں اس لیے قلندرز کو ہی سپورٹ کروں گا،اعصام الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) پاکستان کے ٹینس اعصام الحق نے کہا ہے کہ وہ پکے لاہوری ہیں اس لیے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پرا کیونکہ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن اب خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔اعصام الحق نے کہا کہ امید ہے کہ ٓنے والے میچز میں بھی لاہور قلندرز اچھا کھیلے گی، مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز ایک بار پھر پاکستان میں ہونے پر خوش ہوں، انٹرنیشنل سپر اسٹارز کے پاکستان آنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے لیے انتطامات بہت اچھے کیے گئے ہیں، وہ یہاں آکر خوش ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سپر لیگ کے علاوہ بھی کرکٹ کی سیریز پاکستان میں اب باقاعدگی سے ہو رہی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی اب خود کو یہاں محفوظ سمجھتے ہیں، ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ کھلاڑی پاکستان کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سکیورٹی فورسز کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کہ سب کھلاڑی خوش ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس حوالے سے بہت کام کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں