پی ایس ایل 6، ملکی اورغیر ملکی کرکٹرزگالف کھیلنے لگے

جمعرات 25 فروری 2021 19:11

پی ایس ایل 6، ملکی اورغیر ملکی کرکٹرزگالف کھیلنے لگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2021ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز گالف کھیلنے پہنچ گئے۔لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈین کرسٹن اور وسیم اکرم نے مقامی کلب میں گالف کھیلی۔

(جاری ہے)

مقامی کلب میں صبح پلیئرز نے 18 ہولز پر گالف کا مقابلہ کیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تفریح کیلئے بائیوسیکیور انتظامات کیے تھے۔محمد حفیظ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر جاری کرتے ہوئے گولف کھیل کر خوشی کا اظہار کیا۔جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ ایک شاندار دن تھا کہ ان زبردست گالفرز سے ملاقات ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں