پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس (مردوخواتین) ،ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ

ٹیبل ٹینس (مرد) میںلاہور، ویٹ لفٹنگ (مرد) میں گوجرنوالہ اور پاور لفٹنگ (خواتین) میں لاہور ڈویژنز فاتح ویٹ لفٹنگ (مرد) ایونٹ گوجرانوالہ ڈویژن نے 125پوائنٹس حاصل کرکے جیت لیا، لاہور ڈویژن دوسرے اور فیصل آباد ڈویژن تیسرے نمبر پر رہے

بدھ 3 مارچ 2021 23:24

پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس (مردوخواتین) ،ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس (مردوخواتین) ،ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوگئی، ٹیبل ٹینس (مرد) ایونٹ میں لاہور ڈویژن، ویٹ لفٹنگ (مرد) میں گوجرنوالہ ڈویژن اور پاور لفٹنگ (خواتین) میں لاہور ڈویژن فاتح رہے، مہمان خصوصی وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کامیاب ٹیموں میں 6لاکھ 20ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب رائو زاہد قیوم کو سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے سوینئر دیئے، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ ،ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین ، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ ، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک، انچارج میڈیا سیل عبدالرئوف روفی، پی آر او ٹو منسٹر سپورٹس سید عمیر حسن اور تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسران کو سوینئر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونے والی پہلی قائداعظم انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس (مردوخواتین) ،ویٹ لفٹنگ (مرد) اور پاور لفٹنگ (خواتین) چیمپئن شپ کے اختتامی روز فائنل مقابلے ہوئے، ٹیبل ٹینس (مرد) ایونٹ میں لاہور ڈویژن، ویٹ لفٹنگ (مرد) میں گوجرنوالہ ڈویژن اور پاور لفٹنگ (خواتین) میں لاہور ڈویژن چیمپئن بن گئے،اس سے قبل جو مقابلے ہوئے ان میں ٹیبل ٹینس وومن ٹیم ایونٹ میں راولپنڈی ڈویژن کی صباء، وجیہ اور نتاشا نے لاہور ڈویژن کی فاطمہ، ردا اور ثمینہ کو شکست دی، بہاولپور ڈویژن کی رداء ،ثمینہ اور ناصرہ نے ڈی جی خان ڈویژن کی کلثوم ، ثمینہ اور عائشہ کو ہرادیا،ٹیبل ٹینس مرد ٹیم ایونٹ میں گوجرانوالہ ڈویژن کے حماد، حسیب اور صمد نے سرگودھا ڈویژن کے ارمان، فصیح اور شایان کو ہرادیا، ویٹ لفٹنگ (مرد) ایونٹ گوجرانوالہ ڈویژن نے 125پوائنٹس حاصل کرکے جیت لیا، لاہور ڈویژن 106پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور فیصل آباد ڈویژن 78پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے، پاور لفٹنگ (وومن) ایونٹ لاہور ڈویژن نے 101پوائنٹس حاصل کرکے جیت لیا، فیصل آباد ڈویژن 59 پوائنٹس لیکر دوسرے اور سرگودھا ڈویژن 54پوائنٹس لیکر تیسرے نمبر پر رہے، بہاولپور ڈویژن 30 پوائنٹس لیکر چوتھے، گوجرانوالہ ڈویژن 27 پوائنٹس لیکر پانچویں، ساہیوال ڈویژن 16پوائنٹس لیکر چھٹے، ڈی جی خان ڈویژن 11پوائنٹس لیکر ساتویں، ملتان ڈویژن 2 پوائنٹس لیکر آٹھویں جبکہ راولپنڈی ڈویژن ایک پوائنٹ لیکر نویں نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

57کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں فیصل آباد ڈویژن کی تحریم اسلم پہلے، لاہور ڈویژن کی صاعقہ ندیم دوسرے، بہاولپور ڈویژن کی رمشا نواز تیسرے اور سرگودھا ڈویژن کی طیبہ زبیر چوتھے نمبر پر رہیں، 63کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور ڈویژن کی سارہ شاہدنے پہلی، بہاولپور کی کرن قادر نے ووسری ، گوجرانوالہ ڈویژن کی صباء پروین نے تیسری اور فیصل آباد ڈویژن کی ہمنا طارق نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، 69کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور ڈویژن کی ایمن شہباز نے پہلی، ساہیوال ڈویژن کی انیج یوسف نے دوسری، سرگودھا ڈویژن کی نبیلہ شہزادی نے تیسری جبکہ فیصل آباد ڈویژن کی ثوبیہ مجاہد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، 76کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں لاہور ڈویژن کی رمیشی عادل خان پہلے، فیصل آباد ڈویژن کی عشرت فاطمہ دوسرے، سرگودھا ڈویژن کی ثبینہ تیسرے اور گوجرانوالہ ڈویژن کی مومنہ محبوب چوتھے نمبر پر رہیں، 84کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں سرگودھا ڈویژن کی ثوبیہ شریف نے پہلی، لاہور ڈویژن کی علیشبا شہباز نے دوسری، بہاولپور ڈویژن کی عائشہ نے تیسری اور گوجرنوالہ ڈویژن کی زومیر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں