عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے سنٹرل پاک والی بال چیمپئن شپ جیت لی

جمعرات 4 مارچ 2021 12:53

عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے  سنٹرل پاک والی بال چیمپئن شپ جیت لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2021ء) عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے  سنٹرل پاک والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ عبد الرشید والی بال کلب بدوکی ٹیم نے سنٹرل پارک والی بال چمپئن شپ کے فائنل میچ میں  سنسنی خیز مقابلے کے بعد شہزاد کلب کو 1-2سیٹ سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے سیٹ میں 8-21سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں شہزاد کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18-21سے جیتا جبکہ تیسرے سیٹ میں عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسر۱ سیٹ 19-21سے جیت لیا ۔

عبد الرشید کلب کی طرف سے رضوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ شہزاد کلب کی طرف سے وٹو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ میچ کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے اور سپورٹس منیجر سینٹرل پارک محمد کلیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کروانے میں حاجی عبدالرشید اور میا ں سجاد احمد کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ۔

ونر ٹرافی بمعہ کیش 20,000عبد الرشید والی بال کلب ،رنر اپ ٹرافی بمعہ کیش 10,000شہزاد والی بال کلب ،تیسری پوزیشن بمعہ کیش 5000میاں سعید میموریل والی بال کلب،فائنل میچ کے مین آف دی میچ محمد رضوان (عبد الرشید والی بال کلب )،بیسٹ پلیئر محمد وٹو ( شہزاد والی بال کلب ) کو دیا گیا ۔والی بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سنٹرل پارک کے میاں طاہر جاوید ،میاں محمد ناصر ، میاں محمد خالد کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے اس علاقے کے لوگوں کے لئے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں