پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، زوریز لاشاری چیئرمین، دانیال لاشاری صدر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہفتہ کے ر وز ہوئے جس میں تمام الحاق شدہ یونٹ سوئمنگ ڈویژن کے نمائندوں نے شرکت کی، زوریز لاشاری کو چئیرمین پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن منتخب کیا گیاجبکہ دانیال لاشاری کو صدر، محمد حفیظ بھٹی کو سینئر نائب صدر، ناصر جمال، بابر کمال، اعظم لطیف اور وفاق سکندر کونائب صدور ،عاطف شفیق کو سیکرٹری، شہزاد رفیق کو خزانچی منتخب کرلیا گیا،جبکہ رفیع الزماں، کامران جباراورعاشق رسول کو ایسوسی ایٹ سیکرٹریز ،محمد حنیف بھٹی کو لائف ممبر، اویس اکرم ٹیکنیکل کمیٹی اور علی رضا کو اتھلیٹ کمیشن منتخب کیا گیا،نومنتخب چیئرمین پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن نے ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں اور ایسوسی ایشن کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن سوئمنگ کے فروغ اور ترقی کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں