پروفیسرمختاراحمد بٹ لیگ،آڈیٹر جنرل ، نیٹسول، جعفر برادرز اور ڈی پی ایس نے رائونڈ میچز میں کامیابی حاصل کرلی

جاز کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست کا سامنا،جعفر برادرز کی ٹیم نے زمین ڈاٹ کام کو 6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا نیٹسول کی ٹیم نے ڈی پی ایس کو 6 وکٹوں ، ڈی پی ایس کی ٹیم نے زیتون گروپ کی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست دی

اتوار 19 ستمبر 2021 13:30

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) آڈیٹر جنرل پاکستان، نیٹسول، جعفر برادرز اور ڈی پی ایس نے پروفیسر مختار احمد بٹ کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے رائونڈ میچز میں کامیابی حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق اتفاق کرکٹ گرائونڈ اور ویلنشیا ء کرکٹ گرائونڈ میں پروفیسر مختار احمد بٹ کارپوریٹ لیگ کے چار رائونڈ میچز کھیلے گئے۔ چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ کے مطابق کرکٹ لیگ میں پہلے صرف نجی اداروں کی ٹیمیں شرکت کرتی تھیں لیکن اب سرکاری ادارے بھی ایونٹ کا حصہ ہیں جس سے مقابلے مزید دلچسپ ہو گئے ہیں۔

اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے جاز کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ جاز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

محمد بابر 41 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ راجہ سکندر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

کاشف غالب نے 44 رنز کی اننگز کھیلی ۔ راجہ سکندر کو عمدہ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جعفر برادرز کی ٹیم نے زمین ڈاٹ کام کو 6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ زمین ڈاٹ کام نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ سلمان شاہد 31 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عرفان ذوالفقار نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 4کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔

جعفر برادرز نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سلمان بلال نے 48 گیندوں پر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سلمان بلال کو شاندار بلے بازی میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویلنشیا ء کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیٹسول کی ٹیم نے ڈی پی ایس کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔

عبدالرقیب 38 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ فراز حسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیٹسول کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عدنان بٹ 45 جبکہ فراز حسن 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔علی ارحم نے حریف ٹیم کے دو کھلاڑی شکارکئے۔ فراز حسن کو آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ڈی پی ایس کی ٹیم نے زیتون گروپ کی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست دی ۔

زیتون کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ عرفات اکبر نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سجاد بھٹی 41 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔احمد رضا، علی ارحم اور علی سہیل نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ امتیاز حسین 33، عبدالرقیب 29 اور علی ارحم نے 25 رنز بنائے۔محمد عدیل اور معاذ منصور نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ علی ارحم آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں