پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چمپئن شپ 2021ن جیت لیننن

پیر 20 ستمبر 2021 14:00

پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چمپئن شپ 2021ن جیت لیننن
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) پاک فضائیہ نے انٹر سروسز گالف چمپئن شپ 2021ن جیت لی ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انٹر سروسز گالف چمپئن شپ 2021 پاکستان ائیر فورس سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد ہوئی۔ ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ، چمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمانِ خصوصی تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کوویڈ وبا کے حالات کے باوجود اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر تمام شرکاء کا شکریہ اد ا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ گالف ایک ایسا کھیل ہے جو تینوں مسلح افواج کے کھلاڑیوں کو قریب لا کر صحتمند کھیل کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

مہمانِ خصوصی نے جیتنے والوں کھلاڑیوں کو ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔

انٹر سروسز گالف چمپئن شپ کی پروفیشنل ٹرافی پاک فضائیہ نے جیتی جو کہ ائیر وائس مارشل اکرام نور نے حاصل کی جبکہ پاک آرمی نے گالف کی ایمیچئیر ٹرافی حاصل کی۔ گیسٹ کیٹیگری میں ریئر ایڈمرل طارق علی، بریگیڈیئر طاہر اور ریئر ایڈمرل عبدالباسط بٹ نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا نیٹ انعام حاصل کیا جبکہ پہلے، دوسرے اور تیسرے گراس انعام کے حقدار ائیر کموڈور طارق عثمان عباس، کموڈور ساجد حسین اور ائیر کموڈور عمران مدد ترمذی قرار پائے،سب سے طویل شاٹ کا انعام کموڈورن وجیہ الحسنن نے حاصل کیا جبکہ پن کے نزدیک ترین شاٹن کا انعام ایئر وائس مارشل ظفر اسلمن نے حاصل کیا۔

اس موقع پر رئیر ایڈمرل عبدالباسط بٹ، پریذیڈنٹ سروسز سپورٹس کنٹرول بورڈ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز، نے ائیر وائس مارشل ظفر اسلم کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔انٹر سروسز گالف چمپئن شپ2021 پاک آرمی، نیوی اور فضائیہ کی ٹیموں کے مابین 15 سے 19 ستمبر 2021 تک کھیلی گئی جس کا مقصد تینوں مسلح افواج کین گالفرز کو ایک ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments