بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ،سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام تربیتی کیمپ میں نمائشی مقابلے ہوئے

گرلز اتھلیٹس میراب ملک، رمشا قیوم، فاطمہ، کشف بشیر، مقدس، رقیہ آغا، اور سائرہ بی بی نے 100میٹر نمائشی ریس میں حصہ لیا بوائز اتھلیٹس ماجد خان ،محسن رضا، بلال احمد، علی حسن اور محمد انیس نے 400میٹر نمائشی ریس میں حصہ لیا،کوچز نے ٹپس دیں ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے اتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے کھلاڑیوں کو گیمز کی تکنیکس اور فنٹس کے بارے میں ٹپس دیں اور جیولن تھرو کی ٹریننگ دی

بدھ 22 ستمبر 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کی ہدایت پر پشاور میں ہونیوالے بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کی تیار ی کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے،کیمپ میں ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری نے کھلاڑیوں کو گیمز کی تکنیکس اور فنٹس کے بارے میں ٹپس دیں، فیاض بخاری نے بوائز اور گرلز کو جیولن تھرو کی ٹریننگ دی،بدھ کے روز بوائز انڈر 17اور گرلز انڈر 16کے نمائشی مقابلے ہوئے جس میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،22گرلز اتھلیٹس میراب ملک، رمشا قیوم، فاطمہ، کشف بشیر، مقدس، رقیہ آغا، اور سائرہ بی بی نے 100میٹر نمائشی ریس میں حصہ لیا، 22بوائز اتھلیٹس ماجد خان ،محسن رضا، بلال احمد، علی حسن اور محمد انیس نے 400میٹر نمائشی ریس میں حصہ لیا،تربیتی کیمپ میں کیمپ کمانڈنٹ طارق نذیر، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، کنوینئر سلیکشن کمیٹی سلمان اقبال بٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

27سے 29ستمبر تک پشاور میں ہونیوالے بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے 22 بوائز کھلاڑی100میٹر، 200میٹر، 400میٹر، 400میٹر ہرڈلز، 800میٹر، 110میٹر ہرڈلز، 4x100میٹر ریلے، 4x400میٹرریلے، لانگ جمپ، جیولن تھروشاٹ پٹ اور ڈسکس تھرو جبکہ22 گرلز کھلاڑی 100میٹر،200میٹر، 400میٹر، 800میٹر، 100میٹر ہرڈلز، 4x100میٹر ریلے، لانگ جمپ، جیولن تھرو، شاپٹ اور ڈسکٹس تھرو کی تیاری کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں