نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میچز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان ،ٹکٹوں کی قیمت پچاس روپے سے لے کر پانچ سو روپے مقرر

بدھ 22 ستمبر 2021 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں 23 ستمبر سے ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میچز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ میچز کا آغاز دو مرحلوں میں ہوگا، پہلا مرحلہ 23 ستمبر سے 3 اکتوبر تک راولپنڈی میں جبکہ دوسرا مرحلہ 6 تا 13 اکتوبر لاہور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

این سی او سی کی ہدایات کے مطابق اسٹیڈیمز کی گنجائش کے 25 فیصد تک لوگ میچ دیکھ سکیں گے، صرف ان شائقین کو میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم جانے کی اجازت ہوگی جو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں گے۔دونوں مرحلوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے ٹکٹ ملر اینڈ فپس کی ملک بھر میں موجود برانچز ، دفاتر کے علاوہ ویب سائٹ '' بک می ڈاٹ پی کی'' سے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔ٹکٹوں کی قیمت پچاس روپے سے لے کر پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے اور پی سی بی نے تین یا تین سے زائد ٹکٹیں خریدنے والوں کو دس فیصد رعایت دینے کااعلان کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں