سپورٹس بورڈ پنجاب کے تربیتی کیمپ میں کوچز نے اتھلیٹس کو فٹنس کے بارے میں لیکچرز دیئے

بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے تربیتی کیمپ میں کوچز نے کھلاڑیوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر پشاور میں ہونیوالی بین الصوبائی اتھلیٹکس یوتھ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب سٹیڈیم میں جاری لڑکوں اور لڑکیوں کے تربیتی کیمپ میں کیمپ سینئر کوچ اعجازعبدالخالق اور شبانہ اخترنے کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی فٹنس کے بارے میں لیکچرز دیئے، انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی فٹنس کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لئے اتھلیٹس پنی کارکردگی بہتر بنائیں، اتھلیٹس ورزش کو بھی اہمیت دیں جس سے ان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے، سپورٹس کے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا انتہائی اہم ہے، اس لئے اتھلیٹس اس پر خصوصی توجہ دیں اور ان ڈور، آئوٹ ڈور ورزش کرتے رہیں، سینئر کوچ اعجازعبدالخالق اور شبانہ اختر نے لیکچرز کے اختتام پر اتھلیٹس کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو ورزش بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں