تانیہ ملک ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر، یکم اکتوبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

منگل 28 ستمبر 2021 13:40

تانیہ ملک ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر، یکم اکتوبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سابق قومی بیڈمنٹن چمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کردیا گیاہے،وہ یکم اکتوبر سے اس عہدے کا چارج سنبھالیں گی اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں،تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1986 سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وہ 88-1987میں قومی بیڈمنٹن چمپئن بھی رہ چکی ہیں۔وہ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدور بھی رہ چکی ہیں۔ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں۔وہ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments