پروفیسر مختار احمد بٹ کارپوریٹ کرکٹ لیگ،نیٹسول اور زمین ڈاٹ کام نے فائنل تک رسائی حاصل کر لی

سیمی فائنل میںنیٹسول نے آڈیٹر جنرل پاکستان ،زمین ڈاٹ کام نے اے ایم ٹی کو فائنل کی دوڑ سے باہر کیا

منگل 28 ستمبر 2021 13:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) نیٹسول اور زمین ڈاٹ کام کی ٹیموں نے پروفیسر مختار احمد بٹ ٹی ٹونٹی کارپوریٹ کرکٹ لیگ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں دو سیمی فائنل میچز کھیلے گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں نیٹسول نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی ۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے، قاسم ملک 36 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ محمد فیصل اور فراز حسن نے تین ،تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

نیٹسول کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عدنان بٹ نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ احسان علی 41 رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدنان بٹ اور احسان علی کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں زمین ڈاٹ کام کی ٹیم نے اے ایم ٹی کو 58 رنز سے پچھاڑ دیا۔زمین ڈاٹ کام نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔

سلمان شاہد نے 36 گیندوں پر 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ارسلان پرویز اور ثقلین حیدر نے دو ،دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اے ایم ٹی کی ٹیم 113 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ شیخ وقاص نے 41 بنائے جبکہ محمد فیصل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان شاہد عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments