پی سی بی کی ’ون نیشن، ون پیشن‘ کی پروموشن زور دار طریقے سے شروع

منگل 28 ستمبر 2021 16:14

پی سی بی کی ’ون نیشن، ون پیشن‘ کی پروموشن زور دار طریقے سے شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سیزن کے لیے اپنی ٹیگ لائن ’ون نیشن، ون پیشن‘ کی پروموشن کے لیے زور دار طریقے سے مہم شروع کر دی اس مہم کے سلسلے میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر مرد و خواتین قومی کرکٹرز کی تصاویر لگا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم لاہور اب ایک منفرد لک دے رہا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اسٹیڈیم کی مرکزی بیرونی بلڈنگ، پویلینز اور پیٹرنز انکلوڑر کے درمیان گرائونڈ کی طرف جانے والی راہداری کو پاکستان کے دورِ حاضر کے کامیاب مرد و خواتین کی بڑی بڑی تصاویر سے سجا دیا گیا ہے۔

یہ سجاوٹ اب اس ٹیگ لائن کا حصہ ہے جو چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے متعارف کرائی اور وہ ہے ون نیشن، ون پیشن۔کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور پوری قوم اس کھیل میں اپنے غیر معمولی جذبے کا اظہار کرتی ہے۔اسی کی بنیاد پر ’ون نیشن، ون پیشن‘ کو پروموٹ کر کے کھیل کو مزید مقبول بنانے اور کھلاڑیوں کو مزید متحرک رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پاکستانی پرچم کا خوبصورت رنگ سبز ان تصاویر اور ان کے بیک گرائونڈ میں نمایاں ہے۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کا سرسبز گرائونڈ بھی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے سے قبل دلکش منظر پیش کر نے لگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں