مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا، انضمام الحق

منگل 28 ستمبر 2021 22:47

مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا، انضمام الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ لوگوں سے سنا کہ مجھے دل کا دورہ پڑا ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میں روز مرہ کے چیک اپ کیلئے ڈاکٹر سے ملنے گیا تھا جہاں انجوگرافی کے دوران پتہ چلا کہ مجھے اسٹنٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اسٹنٹ ڈلوائے اور اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔انضمام الحق نے کہا کہ جب آپ دل میں ہلکی سے بھی تکلیف محسوس کریں تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کر لیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں