سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چمپئنشپ جاری

اسلام آباد نے سندھ کلر کو 3-0، سندھ وائٹ نے بلوچستان کو 10-0، پنجاب وائٹ نے آزاد جموں و کشمیر کو 7-0 سے ہرایا ریلویز نے گلگت بلتستان کو 10-0، آرمی نے خیبر پختونخوا کو 19-0 ،ایچ ای سی نے خیبر پختونخوا وائٹ کو 10-0سے شکست دی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چمپئن شپ کے دوسرے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 6میچز کھیلے گئے، مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سٹیڈیم میں میچز دیکھے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان وممبر ٹیکنیکل کمیٹی رانا ندیم انجم ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین ودیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائیو اے سائیڈ کا پہلا ایونٹ منعقد کرارہے ہیں جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں، خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، خواتین کو سپورٹس میں بھی آگے آنا چاہئے، کھلاڑی جوش و جذبہ سے میچز میں حصہ لے رہی ہیں، چیمپئن شپ میں اچھے مقابلے دیکھنے کومل رہے ہیں، کھلاڑی پراعتماد ہوکر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کررہی ہیں، چمپئنشپ سے اچھی کھلاڑی سامنے آرہی ہیں، انہوں نے مزیدکہا کہ آئندہ ماہ بین الصوبائی بوائز انڈر 17اور گرلز انڈر 16ہاکی ٹورنامنٹ کرارہے ہیں، اس کے بعد پنجاب کے تمام ڈویژنز میں بھی ہاکی کے ایونٹس کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی سٹیڈیم آمد پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ کا پرتپاک استقبال کیا، کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کرایا گیا، اس موقع پر کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔چیمپئن شپ کے دوسرے روز پہلے میچ میں اسلام آباد نے سندھ کلر کو 3-0،دوسرے میچ میںسندھ وائٹ نے بلوچستان کو 10-0، تیسرے میچ میں پنجاب وائٹ نے آزاد جموں و کشمیر کو 7-0،چوتھے میچ میں ریلویز نے گلگت بلتستان کو 10-0،پانچویں میچ میں آرمی نے خیبر پختونخوا کو 19-0 اور چھٹے میچ میںایچ ای سی نے خیبر پختونخوا وائٹ کو 10-0سے شکست دی۔

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے پنجاب سٹیڈیم میں گلگت بلتستان میں ہونیوالے بین الصوبائی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے پنجاب کی ٹیم کی تیاری کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ کا بھی دورہ کیا، کیمپ میں 30کھلاڑی شریک ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کیمپ کا معائنہ اور کھلاڑیوں سے سہولیات اور ٹریننگ کے حوالے سے استفسار بھی کیا، انہوں نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ محنت کریں اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈل جیت کر آئیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments