گوبیز پینٹس پولو کپ کا فائنل (کل)ڈائمنڈ پینٹس /شیخوسٹیل اور ایف سی پولو ٹیم کے درمیان کھیلا جائیگا

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 21:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کا فائنل کل (اتوار)ڈائمنڈ پینٹس /شیخوسٹیل اور ایف سی پولو ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ سے قبل سب سڈری فائنل میں مکسڈ بیگ اور چار کورپس کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

فائنل کھیلنے والی ٹیم ڈائمنڈ پینٹس /شیخوسٹیل میں ابراہیم سلطان، عثمان عزیز انور، میر حذیفہ احمد اور راجہ جلال ارسلان جبکہ ٹیم ایف سی میں کیپٹن ارسلان، حوالدار ضیاء الرحمان، نائب صوبیدار اسرار ولی اور حوالدار شہزاد احمد شامل ہیں۔

سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں مکسڈ بیگ ٹیم میں اسد بن عمر، صوفی محمد ہارون، دانیال شیخ اور عمر اسجد ملہی جبکہ چار کورپس میں محمد مطلوب ایزد، لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو، نائیک قربان اور میجر فیضان تصدق بھٹہ شامل ہیں۔اگلے ہفتے چار گول اور پھر اس کے بعد چھ گول ٹورنامنٹ اور پھر آٹھ گولز ٹورنامنٹ شروع ہوں گے۔ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب پاکستان میں پولو کی پرموشن کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں