بین الصوبائی گرلز انڈر 16اینڈبوائزانڈر17 ہاکی اور ویٹ لفٹنگ (بوائز) چیمپئن شپ کیلئے پنجاب کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز

… چیمپئن شپ میں ملک کے تمام صوبوں سے کھلاڑی شریک ہوں گے، پنجاب بھر سے 200سے زائدانڈر 17 ہاکی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا گرلز انڈر 16ہاکی کے ٹرائلز میں پنجاب بھر سے ایک سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، سلیکشن کمیٹی نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئے ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز میں 65کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تربیتی کیمپ کیلئے 16کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا، تربیتی کیمپس 23اکتوبر سے شروع ہونگے 1ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز دیکھے، ٹرائلز میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 2سے 5نومبر تک لاہور میں ہونیوالی بین الصوبائی گرلز انڈر 16 اینڈ بوائز انڈر17 ہاکی اور ویٹ لفٹنگ (بوائز) چیمپئن شپ کیلئے پنجاب کی ٹیموں کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور جمنیزیم ہال کے باہر ہوئے، چیمپئن شپ میں ملک کے تمام صوبوں سے کھلاڑی شریک ہوں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز دیکھے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ٹرائلز میں میرٹ پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کا انتخاب ہمیشہ میرٹ پر کیا ہے ، اس لئے ہمارے کھلاڑی فائنل تک پہنچتے ہیں، پشاور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ میڈلز جیتے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہاکی کے ساتھ دوسرے کھیلوں پر بھی فوکس کررہے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ سپورٹس پنجاب میں ہورہی ہے، جس سے کھلاڑیوں کا نیاٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ہاکی کی سلیکشن کمیٹی نے بوائز انڈر17 کے ٹرائلز لئے جس میں پنجاب بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، گرلز انڈر 16 ہاکی کے ٹرائلز میں پنجاب بھر سے ایک سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا،ہاکی کی سلیکشن کمیٹی میں اولمپیئن خواجہ جنید،رانا خالد، رانا ندیم انجم، شاہد نظامی اور چاند پروین شامل ہیں، ہاکی کے ٹرائلز میں 50 بوائز اور 30 گرلز منتخب کی جائیں گی، ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز میں 65 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، تربیتی کیمپ کیلئے 16کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، منتخب کردہ کھلاڑی 22 اکتوبر کو اپنے کیمپس میں رپورٹ کریں گے،23 اکتوبر سے ہاکی اور ویٹ لفٹنگ تربیتی کیمپس نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس شروع ہوں گی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں