بین الصوبائی گرلز اینڈبوائز ہاکی اور ویٹ لفٹنگ (بوائز) چیمپئن شپ سپورٹس بورڈ پنجاب

جمعہ 22 اکتوبر 2021 23:23

بین الصوبائی گرلز اینڈبوائز ہاکی اور ویٹ لفٹنگ (بوائز) چیمپئن شپ سپورٹس بورڈ پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 2سے 5نومبر تک لاہور میں منعقد ہونیوالی بین الصوبائی بوائز اینڈ گرلز ہاکی اور ویٹ لفٹنگ(بوائز) چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے پنجاب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 23اکتوبر بروز ہفتہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگا،تربیتی کیمپ میں صبح6سے 8بجے اور شام کو3سے 5بجے تک دو سیشن ہوں گے جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے،ماہر کوچز کھلاڑیوں کو ایکسرسائز اور کھیل کی تیکنیکس سے آگاہی دیں گے،تربیتی کیمپ میں ہاکی کے 50بوائز انڈر 17، ہاکی کی 30گرلز انڈر16اور ویٹ لفٹنگ میں 16بوائز انڈر 17حصہ لے رہے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments