پی سی بی نے کپتان بابر اعظم کی ٹریننگ روٹین شائقینِ کرکٹ کے ساتھ شیئرکر دی

ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہوتا ہے جس میں سب ٹیمیں تیار ہو کر آتی ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ میں مکمل تیار ہو کر جا رہے ہیں، بابر اعظم

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے ایک روز قبل پی سی بی نے کپتان بابر اعظم کی ٹریننگ روٹین شائقینِ کرکٹ کے ساتھ شیئر کی ہے۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنی پریکٹس روٹین کے حوالے سے بتایا کہ وہ جب بھی ہوٹل سے نکل کر آتے ہیں تو گول سیٹ کر کے آتے ہیں کہ کس طرح کی ٹریننگ کرنی ہے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے کہا کہ میں ٹریننگ کا رات کو پلان کرتا ہوں اور ٹریننگ میں کوشش ہوتی ہے جو کمزوریاں ہیں ان پر کام کیا جائے، کوشش ہوتی ہے کہ جو میرا مضبوط ایریا ہے اس پر مزید کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پریکٹس میں سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش ہوتی ہے، پریکٹس میں سو فیصد ہو گا تومیچ میں بھی ایسا ہی ہو گا، مائنڈ سیٹ ہر میچ سے پہلے مثبت ہوتا ہے۔قومی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایسا ایونٹ ہوتا ہے جس میں سب ٹیمیں تیار ہو کر آتی ہیں، ہم بھی ورلڈ کپ میں مکمل تیار ہو کر جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں