گوبیز پینٹس پولو کپ کا فائنل (کل)کھیلا جائے گا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) جناح پولوفیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کا فائنل کل (اتوار )کی سہ پہر سوا تین بجے ایف پولو ٹیم اور ڈائمنڈ پینٹس ا/شیخو سٹیل کے درمیان جبکہ اس سے قبل سب سڈری فائنل ٹیم چار کورپس اور ڈائمنڈ پینٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔فائنل کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایف سی پولو ٹیم میں کیپٹن ارسلان ، حوالدر ضیاء االرحمان، نائب صدوبیدار اسرار ولی اور حوالدار شہزاد احمد جبکہ ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل میں عثمان عزیز انور، علیم یار ٹوانہ، میر شعیب احمد اور ثاقب خان خاکوانی شامل ہیں۔ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں چار کورپس میں محمد مطلوب ایزد، لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو، احمد بلال ریاض، میجر فیضان تصدق بھٹہ، ڈائمنڈ پینٹس میں ابراہیم سلطان، عثمان عزیز انور، میر حذیفہ احمد اور راجہ جلال ارسلان شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں