مداحوں اور میڈیا کے لیے پاک بھارت میچ بہت بڑا ہے، محمد کیف

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف کا کہنا ہے کہ کرکٹ مداحوں اور میڈیا کے لیے پاک بھارت میچ بہت بڑا میچ ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ ماضی میں پاک بھارت میچوں کے دوران زیادہ پریشر ہوا کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نہیں جیت پایا تھا۔خیال رہے کہ 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں