قوم کو خوشخبری سنا دیں،مریم نواز کا قومی ٹیم کے نام پیغام

قومی ٹیم جب گرین شرٹس پہن کر میدان میں اترتی ہے تو پوری قوم کے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، قومی کھلاڑی آج ہمارا سر فخر سے بلند کر دیں اور قوم کو خوشخبری سنا دیں، مریم نواز کا ٹویٹ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 اکتوبر 2021 18:38

قوم کو خوشخبری سنا دیں،مریم نواز کا قومی ٹیم کے نام پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24اکتوبر 2021) قومی ٹیم جب گرین شرٹس پہن کر میدان میں اترتی ہے تو پوری قوم کے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، قومی کھلاڑی آج ہمارا سر فخر سے بلند کر دیں اور قوم کو خوشخبری سنا دیں، پاک بھارت میچ سے قبل مریم نواز کا قومی ٹیم کے نام پیغام۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے گرین شرٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ قومی ٹیم جب گرین شرٹس پہن کر میدان میں اترتی ہے تو پوری قوم کے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ قومی کھلاڑی آج ہمارا سر فخر سے بلند کر دیں اور قوم کو خوشخبری سنا دیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمز آج متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کےسامنے آئیں گی۔

(جاری ہے)

ایسے میں جہاں پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں سماجی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے بھی پیغامات شیئر کیے جا رہے ہیں۔ پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ بابراعظم آج انشاء اللہ ویرات کوہلی کو ناک آؤٹ کرے گا۔ اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو میں عامر خان نے بابر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ متحرک اور جذبے کے ساتھ میدان میں جائیں، قومی ٹیم کے کپتان کو میچ کے دوران پراعتماد رہنا ہو گا۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر نے مزید کہا کہ شعیب ملک سے بات ہوئی ہے، انہوں نے بتایا کہ تمام کھلاڑی تیار ہیں اور فٹ ہیں، سب کو پتا ہے کہ یہ کتنا بڑا مقابلہ ہے اور سب جیتنے کے لئے تیار ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی دباؤ نہ لیں، جذبے کے ساتھ کھیلیں کیونکہ ان کے ساتھ بابر اعظم اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھا کھیلے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں