فا تح قومی ٹیم کا پاکستان آ مد پر شانداراستقبال کیاجائیگا‘نوید شر یف

ْ بھارت کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا‘ رہنما تحریک انصا ف

پیر 25 اکتوبر 2021 12:26

فا تح قومی ٹیم کا پاکستان آ مد پر شانداراستقبال کیاجائیگا‘نوید شر یف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے سینئر مرکزی رہنما، ایڈوائز ٹومنسٹری اوورسیزنوید شر یف نے کہاہے کہ فا تح قومی ٹیم کا پاکستان آ مد پر شانداراستقبال کیاجائیگا، کرکٹ کھیلنے والے ممالک اپنی ٹیم بھیج کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں کرداراداکریں، بھارت کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پاکستانی شاہینوں کی بھارتی سورمائوں کو شکست سے ساری قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،پاکستانی ٹیم نے بھار تی ٹیم کوعبرتناک شکست دے کر ہر پاکستانی کا دل جیت لیا ہے ، پاکستان کے کھلا ڑی مبارکباد کے مستحق ہیںجنہو ں نے محنت اور پوری لگن سے بھار ت کامقا بلہ کرنے کیلئے تیار ی کی اور کامیابی اپنے نا م کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں