شاہینوں نے بھارت کیخلاف شاندار میچ کھیلا‘ سلیم ر ضا

بھارت کی ہر محاذ پر شکست مقدر بن چکی ،بھارت کیخلاف یادگار کامیابی پر قوم کو مبارک پیش کر تے ہیں

پیر 25 اکتوبر 2021 12:26

شاہینوں نے بھارت کیخلاف شاندار میچ کھیلا‘ سلیم ر ضا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ شاہینوں نے بھارت کے خلاف شاندار میچ کھیلا،قومی ٹیم نے قوم کو بڑا تحفہ دیا ہے،شاہین ورلڈ کپ جیت کر ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے،بھارت کی ہر محاذ پر شکست مقدر بن چکی بھارت کے خلاف یادگار کامیابی پر قوم کو مبارک پیش کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ بائولنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی،شائقین کرکٹ کو ایک بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملا، بھارت کو تاریخی شکست دینا ایک اعزاز ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments