شوکت خانم پنک پولو 2021ء کے تیسرے دن حبیب میٹرو لائنز اور ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس نے اپنے میچز جیت لیے

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو 2021ء کے تیسرے دن حبیب میٹرو لائنز اور ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس نے اپنے میچز جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے تعاون سے پنک پولو ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔

پہلے میچ میں حبیب میٹرو لائنز کی ٹیم نے پلاٹینم ہومز کو 13-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

حبیب میٹرولائنز کی طرف سے فرہاد ایم شیخ نے شاندار چھ گول سکور کیے جبکہ احمد علی ٹوانہ نے چار، میاں عباس مختار نے دو جبکہ رافع شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ پلاٹینم ہومز کی طرف سے عدنان جلیل اعظم اور قدیر اشفاق نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں آخری لمحات میں ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس نے ڈائمنڈ پینٹس کو 7-6.5 سے ہرا دیا۔ ریجاس ڈویلپمنٹ /ماسٹر پینٹس کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے چار، فراست علی چٹھہ نے دو اور صوفی محمد ہارون نے ایک گول سکور کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے پانچ جبکہ حسین منوں نے ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں