لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک 2021ء میں گزشتہ روز دو میچزکھیلے گئے

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لولوسرپولو ان پنک 2021ء میں گزشتہ روز دو اہم میچزکھیلے گئے۔ دونوں میچز تین تین ٹیموں کے درمیان امریکن سسٹم کے تحت کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں حبیب میٹرو لائنز کی ٹیم نے گارڈ گروپ کو 5-4 سے ہرایا، پھر گارڈ گروپ نے ایئرلنک ایگلز کی ٹیم کو 5-1.5 سے ہرایا اور آخری میچ میں ایئرلنک ایگلز کی ٹیم نے آدھے گول کے فرق سے حبیب میٹرو لائنز کو 2.5-2 سے ہرادیا۔

اس طرح گارڈ گروپ کی ٹیم بہتر گول ایوریج کی وجہ سے مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی۔

(جاری ہے)

دوسرے اہم چھ چکروں کے میچ میں زیڈ ایس پولو ٹیم نے پہلے میچ میں نگینہ گروپ کی ٹیم کو 5.2-4 سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں زیڈ ایس پولو کی ٹیم نے ریمنگٹن فارما کو 3-2 سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں ریمنگٹن فارما نے نگینہ گروپ کی ٹیم کو 6-2 سے ہرا دیا۔ اس طرح زیڈ ایس پولو کی ٹیم نے سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آج بروز جمعتہ المبارک دو اہم میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ ٹوٹل نیوٹریشن کا ذکی فارمز اور نور پور کے درمیان ہوگا۔ جبکہ دوسرا اہم میچ بلیک ہارس پینٹس اور کونٹری کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلے میچ کی فاتح ٹیم سب سڈری جبکہ دوسرے میچ کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں