کورکمانڈر پولو کپ ،پہلے روز باڑیز، ڈائمنڈ پینٹس اور چار کورپس کی ٹیمیں فاتح رہیں

بدھ 1 دسمبر 2021 00:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کورکمانڈر پولو کپ کے پہلے روز تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم باڑیز، ڈائمنڈ پینٹس اور چار کورپس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ پہلے میچ میں ٹیم باڑیز نے فیصل فنڈ پولو کی ٹیم کو 7.5-7 سے ہرا دیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ ٹیم باڑیز کی طرف سے ارینسٹو ٹروٹز نے چار، حمزہ مواز خان نے تین گول سکور کیے ۔

فیصل فنڈز پولو کی طرف سے تھامس رینسو ، وقاص خان اور شیخ محمد رافع نے دو دو گول جبکہ میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔ آدھا گول ٹیم باڑیز کو ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں سڈن ڈیتھ پر ایکسٹرا چکر میں ٹیم شیخو سٹیل /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس کو 8-7 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

شیخو سٹیل کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی اور ایندرس فرنینڈ س لورنے چار چار گول سکور کیے ۔

ٹیم ماسٹر پینٹس کی طرف سے بلال حئی نے چار، ایون پاور نے دو جبکہ آغا موسی علی خان نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے اور آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار کورپس کی ٹیم نے بی این /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کو 5-4 سے ہرا دیا۔ چار کورپس کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار اور حیدر نسیم نے ایک گول سکور کیا جبکہ ٹیم بی این /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے دو، عبدالرحمان منوں اور میر شعیب احمد نے ایک ایک گول سکور کیا۔آج بروز بدھ کو جناح پولو فیلڈز گرائونڈ میں تین میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>