محتاط اوپنرز کے باعث ٹی ٹوئنٹی میچز میں تفریح کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے،کرس گیل

جمعرات 2 دسمبر 2021 21:54

محتاط اوپنرز کے باعث ٹی ٹوئنٹی میچز میں تفریح کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے،کرس گیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) سابق اوپنر کرس گیل نے کہا ہے کہ محتاط اوپنرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا حسن تباہ کردیا۔سابق اوپنر کرس گیل نے کہا کہ ہے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا آغاز ہوا تو افتتاحی بیٹرز آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپناتے تھے، یہ صورتحال اب ٹی 10میچز میں نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ پن کی کمی ہوتی جا رہی ہے،اب اوپنرز ابتدائی6اوورز میں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کے بجائے اپنے لیے بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں،اس وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تفریح کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز اپنے خول میں بند کیوں نظر آتے ہیں،انھیں ابتدا میں ہی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنا چاہیے،یہی مختصر فارمیٹ کی جان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں