پریمئر سپر لیگ،زمین ڈاٹ کام اور جعفر برادرزنے فائنل تک رسائی حاصل کر لی

سیمی فائنلز میں زمین ڈاٹ کام نے ایف بی آر کو 38 ،جعفر برادرز نے اے ایم ٹی کو 113 رنز سے شکست دی

اتوار 5 دسمبر 2021 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) پریمئر سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ٹائٹل کیلئے زمین ڈاٹ کام اورجعفربرازر کی ٹیمیںمد مقابل آئیں گی ۔اتفاق کرکٹ گرائونڈ ماڈل ٹائون میں پریمئر سپر لیگ کے دو سیمی فائنل مقابلے ہوئے۔ پہلے سیمی فائنل میں زمین ڈاٹ کام نے ایف بی آر کو 38 رنز سے شکست دی۔ زمین ڈاٹ کام نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔

اسجد زیدی 32، ندیم اکمل 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سعید خان، رضوان حیدر اور عدنان منظور نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایف بی آر کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بناسکی۔ سید علی 47 رنز بناکر نمایاںسکورر ہے، ندیم اکمل اور فیضان سپرا نے دو ،دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

(جاری ہے)

ندیم اکمل شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دوسرے سیمی فائنل میں جعفر برادرز نے اے ایم ٹی کی ٹیم کو باآسانی 113 رنز سے شکست سے دو چار کیا۔ جعفر برادرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ عبدالتواب 56 اور مبشر اقبال 49 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ امیر حمزہ اور قیصر نواز نے دو ،دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں اے ایم ٹی کی مکمل ٹیم 81 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ریحان ذوالفقار نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاجبکہ حسنین ریاض تین اور عرفان ذوالفقار دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ریحان ذوالفقار کو عمدہ بالنگ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پریمئر سپر لیگ کا فائنل 11 دسمبر بروز اتفاق کرکٹ گرانڈ میں زمین ڈاٹ کام اور جعفر برادرز کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں