پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی احتساب بیورو پنجاب کیاشتراک سے قومی ہاکی ٹیم کا نمائشی میچ (کل)کھیلا جائیگا

پیر 6 دسمبر 2021 23:12

پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی احتساب بیورو پنجاب کیاشتراک سے قومی ہاکی ٹیم کا نمائشی میچ (کل)کھیلا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور قومی احتساب بیورو پنجاب کیاشتراک سے قومی ہاکی ٹیم کا نمائشی میچ (کل) 7 دسمبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا،شفاف پاکستان کے بینر تلے کھیلے جانے والے اس نمائشی میچ میں مہمانان گرامی قومی احتساب بیورو پنجاب کے اعلیٰ افسران، سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، پاکستان کے مایہ ناز گول کیپر پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین احمد عالم، سمیت مایہ ناز قومی کرکٹ سٹارز اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کرینگی،میچ کا آغاز 3 بجے ہوگا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments