سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کی چیمپئن شپ کرائیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی ڈویژنل سپورٹس افسران کو ہدایت

سپورٹس ایونٹس زیادہ سے زیادہ منعقد کرائیں، ایونٹس سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے‘ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب

پیر 6 دسمبر 2021 23:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے ڈویژنل سپورٹس افسران کو سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت مختلف کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ چیمپئن شپ کرانے کی ہدایت کی ہے، یہ ہدایت انہوں نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس پروگرامز کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، اجلاس میں چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ،پنجاب کی 9 ڈویژنز کے ڈویژنل سپورٹس افسران ودیگر بھی شریک تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں، پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت اپنی اپنی ڈویژن میں سپورٹس کے ایونٹس زیادہ سے زیادہ منعقد کرائیں، مختلف کھیلوں کی چیمپئن شپ کرائی جائیں اور ان ایونٹس سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سپورٹس ایونٹس منعقد کرانے کے بعد رپورٹس جمع کرائیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے مزیدکہا ہے کہ کورونا وباء کی وجہ سے سپورٹس کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں، حکومت کے بہترین اقدامات کے باعث اب کورونا وباء میں کمی آئی ہے اس لئے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران سپورٹس ایونٹس کی تعداد بڑھائیں اور زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرائیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے آئے، سپورٹس ایونٹس سے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم ملے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں