اوپن پولو چمپئن شپ ،پہلے روزبی این /ڈائمنڈ پینٹس، ماسٹر پینٹس اور ریجاس /ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں

منگل 7 دسمبر 2021 19:34

اوپن پولو چمپئن شپ ،پہلے روزبی این /ڈائمنڈ پینٹس، ماسٹر پینٹس اور ریجاس /ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اوپن پولو چمپئن شپ 2021ء کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے جن میں بی این /ڈائمنڈ پینٹس، ماسٹر پینٹس اور ریجاس /ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ پہلے میچ میں بی این /ڈائمنڈ پینٹس نے منوں پولو کو 7-4 سے ہرا دیا۔ بی این /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے پانچ، عبدالرحمان منوں اور آغا موسی نے ایک گول سکور کیا۔

دوسری طرف سے ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی نے چاروں گول سکور کیے۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے گارڈ گروپ کی ٹیم کو 5-1 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے انگلش کھلاڑی ایون پاور نے تین، بلال حئی اور عثمان حئی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سے واحد گول عارب علی ملک نے سکور کیا۔ تیسرے میچ میں ٹیم ریجاس /ماسٹر پینٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر کوکاکولا پولو ٹیم کو 6-5 سے ہرا دیا۔ ریجاس /ماسٹر پینٹس کی طرف سے مینول کرانزا نے چار، ممتاز عباس نیازی نے دو گول سکور کیے جبکہ کوکاکولا پولو ٹیم کی طرف سے ارجنٹائن کے تھامس رینسو نے چار، وقاص خان نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ تین میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں