ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے پر مبارکباد

بدھ 8 دسمبر 2021 23:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے پر مبارکباد دی ہے، بدھ کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کیخلاف یادگار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 8رنز سے شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ہیں، دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بائولرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم کو فتح دلائی ہے، انہوں نے مزید کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف ٹی 20سیریز اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کیا ہے جس پر قومی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں