میچ جیتنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی وننگ سیلفیوں کے بھی خوب چرچے

جمعرات 9 دسمبر 2021 19:47

میچ جیتنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی وننگ سیلفیوں کے بھی خوب چرچے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی وننگ سیلفیوں کے بھی خوب چرچے ہونے لگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے گزشتہ دو ماہ کے طویل دورے کے دوران تمام تر کامیابیوں کے بعد سامنے آنے والی سیلفیوں کا ایک کولاج شیئر کیا ہے۔

(جاری ہے)

کولاج میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ جیتنے کے بعد لی گئی ’پرفیکٹ‘ سیلفی سمیت بنگلادیش میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد کی سیلفی کو حصہ بنایا گیا۔

پی سی بی کی شاہین شاہ کی ٹیم کے ساتھ سیلفیوں پر مبنی پوسٹ پر شائقین کرکٹ دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جس میں کوئی انہیں سیلفی اِسٹک کہہ رہا ہے تو کوئی یہ کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ شاہین پر تو سیلفی لینا فرض کردینا چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں