ہمارے سفر میں کئی اتار چڑھائو آئے ،’’ آل ویل اف اینڈز ویل ‘‘ہمارا یہ سفر بھی ایسا ہی رہا، حسن علی

جمعرات 9 دسمبر 2021 19:47

ہمارے سفر میں کئی اتار چڑھائو آئے ،’’ آل ویل اف اینڈز ویل ‘‘ہمارا یہ سفر بھی ایسا ہی رہا، حسن علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بری پرفارمنس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے قومی آل راؤنڈر حسن علی نے دورہ بنگلادیش کے اختتام پر پاکستانی فینز کے نام دلوں کو جوڑنے والے پیغام میں کہاہے کہ ہمارے سفر میں کئی اتار چڑھائو آئے ، آل ویل اف اینڈز ویل ہمارا یہ سفر بھی ایسا ہی رہا۔ حسن علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ دو ماہ کے اس سفر میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ آل ویل اف اینڈز ویل ہمارا یہ سفر بھی ایسا ہی رہا، اس سفر کے آغاز میں ہم نے انڈیا کو ہرا کر تاریخ رقم کی لیکن ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے کا بہت دکھ ہوا۔

انہوںنے کہاکہ بوجھل دلوں کے ساتھ ڈھاکا روانگی کے لیے دبئی ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں موجود پاکستانیوں اور کرکٹ فینز کی حوصلہ افزائی نے ہماری ہمت بڑھائی اور ہم نے ڈھاکا پہنچ کر بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا اور پھر ٹیسٹ سیریز بھی جیتی۔

(جاری ہے)

قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھتے ہوئے پریکٹس کے ذریعے ہم بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ سمیت ہر شعبے میں بہتری لیکر آئے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہر میچ میں ایک نیا کھلاڑی مین آف دی میچ بن رہا ہے جو ہماری ٹیم کے کامیاب ہونے کی ایک بڑی نشانی ہے۔

حسن علی نے کہا کہ اب جب اس سفر میں تھوڑا سا وقفہ آیا ہے تو میں یہ کہوں گا کہ اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے، ہم سب بابر اعظم کی قیادت میں متحد اور بے خوف کرکٹ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں