تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چمپئن شپ ،ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم نے گوبیز پینٹس پولو ٹیم کو 17-2 سے ہرا دیا

منگل 18 جنوری 2022 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس تھرڈ انڈر 19 جونیئر پولو چمپئنشپ کے دوسرے دن ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم نے گوبیز پینٹس پولو ٹیم کو 17-2 سے ہرا دیا۔ اپنا دوسرا میچ ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم 17-2 سے ہاری۔

(جاری ہے)

ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم کی طرف سے بازل فیصل کھوکھر نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات گول جبکہ سید محمد تراب رضوی اور نذر دین محمد نے چار چار جبکہ فارس نور الدین نے دو گول سکور کیے۔

ہارنے والی گوبیز پینٹس کی ٹیم کو دو گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا کی طرف سے اسد بن عمر، عمل رضا، اردل خان اور شاہان سلمان نے بھی متاثر کن کھیل پیش کیا۔اب جمعرات کو تین بجے ریمنگٹن جے پی ایف پولو ٹیم کا مقابلہ بی ایکس پولو ٹیم سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں