سابق مسٹرپاکستان یحییٰ بٹ شدید علیل، ہسپتال میں زیر علاج

صوبائی وزیر تیمور بھٹی کی یحییٰ بٹ کی شدید علالت پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

اتوار 23 جنوری 2022 00:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ایشین گولڈ میڈلسٹ باڈی بلڈر یحییٰ بٹ شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔صدر پنجاب باڈی بلڈنگ نعیم اختر نے بتایا کہ یحییٰ بٹ میں گزشتہ برس بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یحییٰ بٹ گزشتہ کئی ماہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے یحییٰ بٹ کی شدید علالت پر انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہیرو اورباڈی بلڈنگ کی پہچان یحییٰ بٹ شدید علیل ہیں۔رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج یحییٰ بٹ کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، محکمہ اسپورٹس ہر قسم کے تعاون کے لئے قومی ہیرو کے ساتھ ہے۔یحییٰ بٹ نے 3 بار ایشین چمپئن اور 5 بار مسٹر اولمپیا اور مسٹر پاکستان کا اعزا ز حاصل کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں