وزیر کھیل نے ایشیئن انڈر12 نور سلطان قازقستان ٹینس چیمپیئن شپ جیتنے پر ابوبکر طلحہ کو50ہزار روپے انعام دیا

پاکستان کیلئے ٹائیٹل جیتنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو زہیں،اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے‘رائے تیمور خان بھٹی کی ابوبکر طلحہ سے گفتگو

بدھ 26 جنوری 2022 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی سے آئی ٹی ایف ایشیئن انڈر12 نور سلطان قازقستان ٹینس چیمپئن شپ جیتنے والے نوعمر کھلاڑی ابوبکر طلحہ نے بدھ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی۔ صوبائی و زیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ابو بکر طلحہ کو چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور 50ہزار روپے انعام و دیگربہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر سٹاف سید عمیر شاہ ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے ابوبکر طلحہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کے بہترین کھلاڑی ہیں، پاکستان نے پہلی مرتبہ آئی ٹی ایف ایشئن انڈر12 نور سلطان قازقستان ٹینس چیمپئن شپ جیتی ہے، ابوبکر طلحہ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر ہمیں فخر ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ٹائیٹل جیتنے والے کھلاڑی ہمارے ہیرو زہیں،اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے، نوجوان کھلاڑی ابوبکر طلحہ کی طرح محنت کریں اور عالمی ٹائیٹل جیت کا پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں