ہیپی کائو چیز پاکستان کپ پولو کپ ذکی فارمز ، گارڈ گروپ،پلاٹینم ہومز اور باڑیز/ایچ ایس گروپ کی ٹیموں نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 27 جنوری 2022 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہیپی کائو چیز پاکستان کپ پولو کپ 2022ء میں پنلٹی شوٹس کے ذریعے میچز جیتنے کے بعد ذکی فارمز ، گارڈ گروپ،پلاٹینم ہومز اور باڑیز/ایچ ایس گروپ کی ٹیموں نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورپولو کلب میں ہیپی کائو چیز کے تعاون سے پاکستان کپ منعقد کیا جا رہا ہے۔

جس میں پہلے دو دین میچز گرائونڈ گیلے ہونے کی وجہ سے نہیں ہو سکے جبکہ گزشتہ روز جمعرات کو تمام ٹیموں کا پنلٹی شوٹس پر مقابلہ ہوا۔ گارڈ گروپ کی ٹیم نے زیڈ ایس پولو کی ٹیم کو 7-5 کی ہرایا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے چار پنلٹی سکور کیں جبکہ تیمور علی ملک نے دو، زیڈ ایس پولو کی طرف سے کرنل عمر منہاس نے تین جبکہ راجہ جلال ارسلان نے دو سکور کیں۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ذکی فارمز کی ٹیم نے باڑیز /ریمنگٹن پولو ٹیم کو 6-4 سے ہرایا۔ ذکی فارمز کی طرف سے تیمور تیمور نون نے چار جبکہ مصطفی عزیز نے دو پنلٹی سکور کیں جبکہ باڑیز /ریمنگٹن کی طرف سے حمزہ مواز نے تین جبکہ چودھری حیات نے دو سکور کیں۔ تیسرے میچ میں پلاٹینم ہومز کی ٹیم نے ایئرلنک ایگلز کی ٹیم کو 6-5 سے ہرا دیا۔ پلاٹینم ہومز کی طرف سے عاطف ٹوانہ نے چار جبکہ عدنان جلیل اعظم نے دو جبکہ ایئرلنک کی طرف سے آغا موسیٰ نے تین جبکہ بلال حئی نے دو سکور کیں۔

اگلے میچ میں باڑیز /ایچ ایس پولو کی ٹیم نے وارم واٹرز کی ٹیم کو 6-5 سے ہرایا۔ ارینسٹو ٹروٹز نے چار جبکہ نفیس باڑیز نے دو سکور کیں جبکہ وارم واٹرز کی طرف سے شاہ شمیل نے تین جبکہ احمد بلال نے دو سکور کیں۔آج بروز جمعتہ المبارک دوپہر بارہ بجے باڑیز /ریمنگٹن فارما کا مقابلہ زیڈ ایس پولو سے، دو بجے ایئرلنک ایگلز کا مقابلہ وارم واٹرز سے جبکہ دوپہر دو بجے ہی پہلا سیمی فائنل ذکی فارمز اور گارڈ گروپ کے درمیان جبکہ سہ پہر تین بجے پلاٹینم ہومز کا مقابلہ باڑیز /ایچ ایس گروپ سے ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں