سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹرائلز25 مئی سے شروع ہوں گے

جمعہ 20 مئی 2022 16:43

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹرائلز25 مئی سے شروع ہوں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے 2 روز ٹورنامنٹس کے لیے اوپن ٹرائلز 25 مئی سے صبح 7 بجے شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان ٹرائلز کی نگرانی6کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز کے علاوہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کریں گے۔ ان ٹرائلز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا، جہاں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر وہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں