ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیمیں مستحق تھیں، کوچ پاکستان ہاکی ٹیم

کھیل میں مسلسل بہتری آرہی ہے، ہمارا اگلا ٹورنامنٹ کامن ویلتھ گیمز ہے،سیگفرائیڈ ایکمین کی گفتگو

جمعہ 27 مئی 2022 23:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی چاروں ٹیمیں مستحق تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے سے باہر ہونے پر سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا کہ ہم جاپان کے خلاف پہلے ہاف میں اچھا نہیں کھیلے،پاکستان ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکا، ہم نے سیکھا کہ اہم میچ کے دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے صلاحیت دکھائی لیکن اس وقت وہ اسے ثابت نہیں کرسکے۔کوچ پاکستان ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ کھیل میں مسلسل بہتری آرہی ہے، ہمارا اگلا ٹورنامنٹ کامن ویلتھ گیمز ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں