کامن ویلتھ گیمز ،پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے واپڈا کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

عالمی گیمز میں پاکستان کے مجموعی 8 تمغوں میں سے 6 تمغے واپڈا کے کھلاڑیوں نے حاصل کئے ارشد ندیم ، نوح دستگیر نے گولڈ ، انعام بٹ ، زمان انور سلور ،علی اسد ،عنایت برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے

پیر 8 اگست 2022 22:43

کامن ویلتھ گیمز ،پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے واپڈا کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے واپڈا کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ واپڈا کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر اب تک 6 میڈلز حاصل کئے ، جن میں 2 گولڈ ، 2 سلور اور 2 برونز میڈلز شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے گولڈ میڈلزجیتنے والے دونوں کھلاڑیوں کا تعلق واپڈا سے ہے ۔

واپڈا کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نی109کلو گرام کیٹیگری میں جبکہ واپڈا ہی کے ارشد ندیم نے جویلین میں 90 اعشاریہ18 میٹر شاٹ لگانے کا رکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل ملک کے نام کیا۔ اسی طرح واپڈا کے ریسلرز محمد انعام بٹ اور زمان انور نے بالترتیب 86 کلوگرام اور 125 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈلز حاصل کیے۔

(جاری ہے)

واپڈا ایتھلیٹس علی اسد اور عنایت اللہ نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔

اور ریسلنگ کی 57 کلوگرام اور 65 کلوگرام کیٹیگری میں سخت مقابلوں کے بعد برونز میڈل حاصل کیے۔چیئرمین واپڈا اور پیٹرن انچیف واپڈا اسپورٹس بورڈ نوید اصغر چوہدری نیکامن ویلتھ گیمز میں واپڈا کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ واپڈا کے کھلاڑی مستقبل میں بھی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

دریں اثنا واپڈا سپورٹس بورڈ کے دیگر عہدیداروں نے بھی پاکستان کے لئے میڈلز جیتنے پر واپڈا کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ واپڈا گزشتہ پانچ دہائیوں سے ملک میں کھیلوں کی سرپرستی کر رہا ہے ۔ واپڈا کے کھلاڑی نہ صرفقومی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کیلئے کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

اس وقت واپڈا کی 34 ٹیمیں قومی چمپیئن جبکہ 19 رنرز اپ ہیں ۔ واپڈا ملک میں کھلاڑیوں کو روز گار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے اور واپڈا سپورٹس بورڈ کے مختلف یونٹوں کے ساتھ ملک بھر سے دو ہزار 400 سے زائد کھلاڑی اور آفیشلزوابستہ ہیں ۔ واپڈا کی مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 65 ٹیمیں ہیں جن میں سے 36 مردوں جبکہ29 خواتین کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں