اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںشاہد آفریدی سمیت پانچ کھلاڑیوں نے بلا اجازت ٹی وی اشتہار میں کام کرنے ..

شاہد آفریدی سمیت پانچ کھلاڑیوں نے بلا اجازت ٹی وی اشتہار میں کام کرنے پر پی سی بی سے معذرت کرلی،

پانچوں کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے جرمانہ کیے جانے کا امکان ہے ذرائع پی سی بی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)شاہد آفریدی سمیت پانچ کھلاڑیوں نے بلا اجازت ٹی وی اشتہار میں کام کرنے پر پی سی بی سے معذرت کرلی ہے۔

(خبر جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی، وہاب ریاض، محمد عرفان، فواد عالم اور انور علی کو بغیر اجازت ٹی وی اشتہار میں کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔نو دن گزر جانے کے بعد کھلاڑیوں نے پی سی بی کو شوکاز نوٹس پر جواب دیدیاجس میں معذرت طلب کرتے ہوئے آئندہ بغیر اجازت کسی اشتہار پر کام نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق پانچوں کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے جرمانہ کیے جانے کا امکان ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں