بلااجازت کمرشل میں کام کرنے پر 5 کرکٹرز کی پی سی بی سے معذرت،

آئندہ بغیر اجازت کسی اشتہار پر کام نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 17:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) بلااجازت کمرشل میں کام کرنے پر 5 کرکٹرز کی پی سی بی سے معذرت،شاہد آفریدی سمیت پانچ کھلاڑیوں نے بلا اجازت ٹی وی اشتہار میں کام کرنے پر پی سی بی سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی، وہاب ریاض، محمد عرفان، فواد عالم اور انور علی کو بغیر اجازت ٹی وی اشتہار میں کام کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔نو دن گزر جانے کے بعد کھلاڑیوں نے پی سی بی کو شوکاز نوٹس پر جواب دیدیا۔ جس میں معذرت طلب کرتے ہوئے آئندہ بغیر اجازت کسی اشتہار پر کام نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق پانچوں کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے جرمانہ کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں