ورلڈ کپ کھیلنے سے دستبرداری کیلئے کرکٹ بورڈ کا دباؤ، سعید اجمل کاپریس کانفرنس کرنے سے انکار

جمعرات 1 جنوری 2015 20:04

ورلڈ کپ کھیلنے سے دستبرداری کیلئے کرکٹ بورڈ کا دباؤ، سعید اجمل کاپریس کانفرنس کرنے سے انکار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے آئی سی سی کی طرف پابندی کے شکارمایہ ناز آف سپنر سعید اجمل پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ نہ صرف ورلڈ کپ میں شرکت سے دستبردار ہو جائیں بلکہ پریس کانفرنس کر کے بذات خود اس کا اعلان بھی کریں مگر انہوں نے پریس کانفرنس کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوری طرح اپنے باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کو تیار ہیں کیونکہ ان کا ایکشن اب بالکل ٹھیک ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا تھا کہ سعید اجمل نے ورلڈ کپ 2015 کھیلنے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان وہ ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعید اجمل نے یہ فیصلہ کسی دباؤ میں آ کر نہیں بلکہ اپنی مرضی سے کیا ہے۔واضح رہے سعید اجمل کو اپنے باؤلنگ ایکشن کے غیر سرکاری ٹیسٹ کیلئے 8جنوری کو بھارتی شہر چنئی روانہ ہونا تھا تاہم بورڈ کے اعلان کے سبب ان کا یہ پروگرام بھی ملتوی ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں