سعید اجمل نے پی سی بی سے اختلافات کی تردید کر دی،

محفوظ ہاتھوں میں ہوں میرا ہر فیصلہ ملک اور ٹیم کے مفاد میں رہا اور رہے گا سپن باؤلر ، باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ سے متعلق بورڈ کا فیصلہ درست ہے کڑے وقت میں بورڈ میرے ساتھ ہے بیان ،

جمعہ 2 جنوری 2015 11:30

سعید اجمل نے پی سی بی سے اختلافات کی تردید کر دی،

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) پابندی کا شکار آف اسپنرسعیداجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور اس کے چیئرمین سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں میرا ہر فیصلہ ملک اور ٹیم کے مفاد میں رہا اور رہے گا- سعید اجمل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی سی بی سے ساتھ اختلافات کی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ہر فیصلہ پاکستان کرکٹ کے مفاد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں سعید اجمل نے لکھا کہ باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ سے متعلق بورڈ کا فیصلہ درست ہے اور اس کڑے وقت میں چیئرمین پی سی بی اور بورڈ حکام میرا بہت ساتھ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے میرے باوٴلنگ ٹیسٹ کی خواہش رد کیے جانے کے حوالے سے خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔آف اسپنر نے اپنے فینز کو بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ محفوظ ہاتھوں میں ہیں، انکا ہر فیصلہ پاکستان اور قومی ٹیم کے بہتر مفاد میں ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں