پی ایس ایل 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی

چار برس بری طرح ہارے اب چار سال جیتنے کی کوشش ہے‘عاطف رانا

منگل 21 مارچ 2023 15:54

پی ایس ایل 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 8کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی، فرنچائز کے سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے ٹرافی سی ای او عاطف رانا کو دی۔سی ای او عاطف رانا نے پی ایس ایل 7کی ٹرافی کے ساتھ پی ایس ایل 8کی ٹرافی سجا دی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے عاطف رانا نے کہا ہے کہ چار برس بری طرح ہارے اب چار سال جیتنے کی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تو اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ گراس روٹ لیول پر جو کام کیا یہ اس کے ثمرات ہیں۔عاطف رانا نے کہا کہ لاہور کے 13میچز ہائوس فل رہے ہیں، لاہور قلندرز کے ٹکٹ آدھے گھنٹے میں بک جاتے ہیں۔سی او او ثمین رانا نے کہا کہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم نے ٹائٹل جیتا، جو کوئی اور ٹیم نہیں کر سکی وہ کام لاہور قلندرز نے کر دکھایا ہے، ہم نے لگاتار دوسری مرتبہ ٹرافی جیتی ہے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز پہلی ٹیم ہے جس نے لگاتار دوسری مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ہی شکست دے کر ٹائٹل کا دفاع کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں