پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ ،
جمعرات 14 مئی 2015 14:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورکو قربانی کا بکرا بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا، چیئرمین پی سی بی نے انہیں عہدے سے ہٹا کر انضمام الحق کو کوچ مقرر کرنے کی تجویز پر غور کر دیا ہے۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے گرانٹ فلاور کو گزشتہ سال اس وقت یہ عہدہ سونپا گیا تھا جب ٹیم کے کوچنگ ڈیو واٹمورعہدے سے الگ ہوئے تھے، پی سی بی نے وقار یونس کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ گرانٹ فلاور کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا۔
گرانٹ فلاور کی کوچنگ کے دوران پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ٹیم کو تب سے اب تک 6 ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی ہے اور ان 6 میں سے 4 سیریز میں پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ اس شکست کی وجہ بنی۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل ہی گرانٹ فلاور کی جگہ انضمام الحق کو یہ ذمہ داری سونپنا چاہتے تھے تاہم اس فیصلے کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے۔
ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد کو انضمام الحق کا قریبی دوست سمجھا جاتا ہے اور ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ انضمام الحق کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے بھی اس سلسلے میں غور شروع کر دیا ہے جب کہ ہیڈ کوچ وقار یونس بھی انضمام الحق کے حوالے سے منظوری دے چکے ہیں۔ اگر گرانٹ فلاور کو ٹیم سے ہٹایا گیا تو پھر فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کا عہدہ بھی ختم کر دیا جائے گا، گرانٹ لیوڈن اور گرانٹ فلاور کا کنٹریکٹ جولائی میں ختم ہو رہا ہے تاہم پی سی بی دونوں کو ایک مہینہ پہلے ہی رخصت کرنے پر غور کر رہا ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو بھی دونوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کا امکان نہیں ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ