چیمپئنز ٹرافی کی کرٹین ریزر تقریب 16 فروری کو ہوگی

ْتقریب لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہو گی‘شام گئے تقریب میں کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن ہوگی

ہفتہ 15 فروری 2025 12:27

چیمپئنز ٹرافی کی کرٹین ریزر تقریب 16 فروری کو ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کا شیڈول سامنے آگیا۔آئی سی سی چیئمئن ٹرافی کی کرٹین ریزر تقریب 16 فروری کو ہوگی، جو لاہور قلعہ کے دیوان عام میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شام گئے شروع ہونے والی تقریب میں کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن ہوگی، تقریب میں آئی سی سی اور پی سبی بی کے اہم عہدیداران شریک ہوں گے۔

آئی سی سی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشنل ترانہ بھی پیش کریں گے۔چیئمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کا ہائی ولٹیج میچ 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں